اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فضائیہ کے لڑاکاطیاروں نے مغربی الانبار میں واقع الرمانہ علاقے میں داعش سے وابستہ ذرائع ابلاغ کے مرکز پر بمباری کی - اس حملے میں داعش کا میڈیا سینٹرتباہ اور اس کے متعدد عناصر ہلاک ہوگئےہیں - اس درمیان صوبہ الانبار میں الجزیرہ آپریشنل کمان کے سربراہ قاسم المحمدی نے کہا ہے کہ الرمادی کے مغرب میں واقع ہیت اور البغدادی علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانےکے لئے عراقی فوج عین الاسد فوجی چھاؤنی میں خود کو تیار کررہی ہے - ادھر عراقی کردستان کی جماعت پٹریاٹیک یونین نے کہا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے اربیل میں اس کے دفترپر حملہ کیا ہے - البتہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے - عراق سے ہی ایک خبر یہ بھی ہے کہ عراق کے سیاسی اور مذہبی رہنما مقتدی صدر جو صدر دھڑے کے سربراہ بھی ہیں ایک غیر سرکاری دورے پر بیروت پہنچے ہیں -
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲